كابل(ڈوئچے ویلے) افغانستان میں قرآن سوزی کے واقعے کے بعد شروع ہونے والے فسادات میں دو امریکی فوجیوں سمیت چودہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی مشتعل افراد نے فرانس، ناروے اور امریکی فوج کے مختلف مراکز پر حملے بھی کیے ہیں۔
کراچي/كابل (جنگ نیوز) امريکي اخبار’نيو يارک ٹائمز‘ کے مطابق نيٹو کمانڈر نے افغانستان ميں قرآن مجيد کي بے حرمتي پر معافي مانگ لي.افغانستان ميں نيٹو کي طرف سے قرآن مجيد اور ديگر اسلامي کتب کي بے حرمتي کے رد عمل ميں ملک بھر ميں احتجاجي مظاہرے شروع ہوگئے جس پر نيٹو کمانڈر نے غير ملکي […]
قندھار،کابل (اے ایف پی) جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 6امریکی فوجی اور صوبہ کپیسا میں افغان فوجی یونیفارم میں ملبوس شخص کی فائرنگ سے 4فرانسیسی فوجی ہلاک اور 15زخمی ہوگئے۔فرانس نے واقعہ پرافغانستان میں فرانسیسی فوجی تربیتی آپریشنز کو منسوخ کردیا ہے اور کہا ہے کہ فرانس اپنی […]
کراچی / کابل (جنگ نیوز) افغان طالبان نے افغانستان میں خودکش بم دھماکوں اور حملوں میں43 نیٹو و افغان فوجی ہلاک، 5 ٹینک، 3 بکتربند گاڑیاں تباہ ا ور2 ٹینکر نذرآتش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کابل/لشکرگاہ (جنگ نیوز) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمندمیں اتحادی فوج کے لئے رسدکا سامان لے جانے والا ایک امریکی ہیلی کاپٹرگرکر تباہ ہوگیا ہے جس میں سوار3اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دوسری جانب طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے ہلمند کے ضلع نادعلی میں ایک سفید رنگ کا ہیلی کاپٹرمارگرایا ہے جس […]
کابل (نیوز ایجنسیاں)افغانستان کے جنوبی صوبے ارزگان میں جمعہ کو ایک کوڑے دان میں نصب بم پھٹنے اور دیگر واقعات میں 6بچے،8نیٹو فوجی اور 3پولیس اہلکاروں سمیت 17افراد ہلاک ہوگئے،ایک پولیس اہلکار نے دو ساتھیوں کوگولی مار کر خودکشی کرلی۔
کابل(اردو ٹائمز) افغان صدر حامد کرزئی نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات ملنے کے بعد بگرام میں امریکی ملٹری جیل کو ایک مہینے کے اندر افغانستان کے کنٹرول میں لینے کا حکم دے دیا۔
چمن (جنگ نيوز) افغانستان میں جنگ بندی کے حوالے سے طالبان اور امریکا کے درمیان باضابطہ معاملات طے پا گئے ہیں جس کے بعد طالبان نے قطر میں اپنا دفتر کھولنے کی تصدیق کردی ہے ، ملا عمر نے طالبان سپریم کونسل سے مشاورت مکمل کرلی ،جبکہ طالبان کے چوٹی کے رہنما جلد گوانتانامو سے […]
کابل (جنگ نیوز/خبرايجنسياں) افغان طالبان نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں افغان و نیٹو افواج سے جھڑپ میں32 فوجیوں کو ہلاک و زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
واشنگٹن(ايجنسياں) امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے دعوی کیا ہے کہ طالبان امریکا کے دشمن ہیں اور نہ ہی واشنگٹن یا اسلام آباد کو افغانستان میں اس کی حکومت سے کوئی مسئلہ ہے۔