افغانستان میں 32 فوجی ہلاک و زخمی

افغانستان میں 32 فوجی ہلاک و زخمی

کابل (جنگ نیوز/خبرايجنسياں) افغان طالبان نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں افغان و نیٹو افواج سے جھڑپ میں32 فوجیوں کو ہلاک و زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
طالبان ترجمان کی جانب سے ”جنگ“ کو موصول ہونے والی ای میل کے مطابق ہرات میں جھڑپ میں2 فوجی ہلاک ہو گئے۔ فرا میں نیٹو ٹینک تباہ کر دیا گیا۔ ہلمند گریشک میں4 فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے۔ کنڑ وٹہ پور میں اتحادی بیس پر حملے میں6 فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے۔ تگاب میں جھڑپ کے دوران3 فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے۔ لوگر میں نیٹو کمپاؤنڈ پر حملے کی اطلاع ہے۔ کنڑ وٹہ پور میں فوجی مرکز اور کنڑ لزنگ میں اتحادی بیس پر حملہ کیا گیا۔ تگاب میں3 اور کنڑ کنڈی میں ایک فوجی ہلاک و زخمی ہوگیا۔ قندھار میں2 پولیس اہلکار اور ہلمند گریشک میں3 نیٹو فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے۔ ہرات شینڈنڈ میں چیک پوسٹ پر حملے میں8 فوجی مارے گئے۔ گریشک میں دھماکے میں2 فوجی ہلاک جب کہ قندھار میوند میں نیٹو فوجی بیس چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ تاہم آزاد ذرائع نے ان واقعات کی تصدیق نہیں کی۔

2011ءافغانستان میں غیرملکیوں کیلئےدوسرا بڑاہلاکت خیزسال
افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کے لئے 2011ءاس 10 سالہ جنگ میں دوسرا بڑا ہلاکت خیز برس ثابت ہوا۔
پورے سال کے دوران 560 سے زائد غیر ملکی فوجی مارے گئے۔
اس سے قبل نیٹو کی جانب سے دعوے کئے جا رہے تھے کہ رواں برس افغانستان میں عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں کمی آئی ہے، تاہم سال کے آخر میں سامنے آنے والی رپورٹ نے ان دعوﺅں کی قلعی کھول دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال بھر میں 565 غیر ملکی فوجی عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں مارے گئے، جن میں 417 امریکی اور 45 برطانوی تھے۔
افغان جنگ میں سب سے ہلاکت خیز سال 2010ءتھا، جس کے دوران 711 اتحادی فوجی لقمہ اجل بن گئے تھے، جبکہ 2009ءمیں یہ تعداد 521 رہی تھی۔
اس سال طالبان نے اگست میں ایک ہیلی کاپٹر تباہ کرکے 30 امریکی فوجیوں کو بیک وقت ہلاک کر دیا تھا جو 10 سالہ جنگ میں ایک واقعے میں امریکیوں کی ہلاکت کا بھی سب سے بڑا واقعہ قرار پایا۔
اس سال افغانستان سے 10 ہزار امریکی فوجی واپس وطن چلے گئے۔
رپورٹ کے مطابق 2001ءسے اب تک مجموعی طور پر افغانستان میں 2846 غیر ملکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں