بگرام ملٹری جیل کا کنٹرول افغان حکومت کو دینے کا حکم

بگرام ملٹری جیل کا کنٹرول افغان حکومت کو دینے کا حکم

کابل(اردو ٹائمز) افغان صدر حامد کرزئی نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات ملنے کے بعد بگرام میں امریکی ملٹری جیل کو ایک مہینے کے اندر افغانستان کے کنٹرول میں لینے کا حکم دے دیا۔
افغانستان کے صدارتی دفتر کے مطابق جیل کو اپنے کنٹرول میں لینے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا کہ وہاں افغان آئین سمیت دوسرے ملکی قوانین اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی، جاری کردہ بیان کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی نے بگرام ملٹری جیل کو افغانستان حکومت کے زیر نگرانی لینے کے لئے کمیشن ترتیب دیتے ہوئے اس فیصلے پر مہینے کے اندر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ سال افغان صدر نے اسی کمیشن کو پچھلے سال جنوری میں ایک سال کے اندر جیل کو امریکیوں سے لے کر افغان کنٹرول میں لینے پر متعین کیا گیا تھا۔ صدارتی دفتر کے بیان کے مطابق کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ فیصلے پر آج سے ہی عمل درآمد کیا جائے اور یہ عمل ایک مہینے میں مکمل کیا جائے کیونکہ حکومت افغان اقتدار کی مزید خلاف ورزی برداشت نہیں کرسکتی۔
واضح رہے کہ دو ہزار ایک  میں امریکی حملے کے بعد کابل کے شمال میں بگرام کے مقام پر بنائی جانے والی یہ جیل مسلسل امریکی کنٹرول میں ہے اور جبر و تشدد کی کارروائیوں کے کئی واقعات اس جیل کے حوالے سے رپورٹ کئے گئے ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں