پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اتوار کے روز آئین کے آرٹیکل 58 کے تحت وزیر اعظم عمران خان کے مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کردی ہے۔
طالبان نے دنیا کے سب سے بڑے پوست پیدا کرنے والے ملک افغانستان میں منشیات کی کاشت پرپابندی عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کو خبردار کیا کہ افغانستان کو تنہا چھوڑ دینے کے خطے اور دنیا پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
براہوی زبان میں قرآن کا 100 سال پرانا نسخہ اس وقت خضدار کی مولانا محمد عمر دین پوری لائبریری میں رکھ دیا گیا ہے۔
کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سعودی حکومت نے زیادہ سے زیادہ نمازیوں کے عبادت اور زیارت کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں میں توسیع کی گئی ہے۔
سعودی عرب میں مساجد سے نماز کی براہ راست نشریات پر پابندی اور اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کی آواز مدھم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کے لیے خصوصی مشن UNAMA کی ایک سال کی تجدید کی قرارداد منظور کرلی گئی جس کا طالبان حکومت نے خیر مقدم کیا ہے۔
جرنلسٹس سپورٹ کمیٹی (جے ایس سی) نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے گزشتہ برس کے دوران فلسطینی صحافیوں پر 260 سے زائد حملے کیے۔
مصری خاتون ردوا حلمی نے نئی تاریخ رقم کردی اور ان کا مصر کی اعلیٰ ترین عدالت اسٹیٹ کونسل کی پہلی خاتون جج کی حیثیت سے تقرر کردیا گیا ہے ۔ ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ردوا حلمی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے کیے گئے ایک فیصلے کے نتیجے میں […]
مسجد الحرام میں پوری گنجائش کے مطابق اور سماجی فاصلے کے بغیر نماز فجر و ظہر کی ادائيگی شروع کردی گئی ہے۔