پاکستان کی وزارتِ داخلہ کے ایک اہلکار کے مطابق وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی پاکستان مخالف اور نفرت انگیز تقاریر پر مبنی شواہد برطانوی حکومت کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اُن کے خلاف لندن میں کارروائی کی جا سکے۔
اسکاٹ لینڈ کی پولیس نے مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بطور یونیفارم ’حجاب‘ پہننے کی اجازت دے دی۔
وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دی۔
ترکی کے جنوبی صوبے غازی انتپ میں شادی کی تقریب میں دھماکے سے کم ازکم 50 افراد ہلاک اور 94 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ پاکستان نے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمٰن نے سندھ حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر علماء کی مشاورت سے مدارس کے ضمن میں مشاورت کئے بغیر قانون کو نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو ایسے قانون کو ہم تار تار کر دیں گے اور اسے تسلیم نہیں […]
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی مسلسل 44 ویں روز بھی جاری ہے اور قابض فوج نے فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔
ایران کے ممتاز دینی رہ نما نے زاہدان کے خطبہ جمعہ انیس اگست دوہزار سولہ کے ایک حصے میں ایران کے ایک سرکاری ٹی وی چینل میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی شان میں گستاخی پر شدید تنقید کرتے ہوئے سرکاری ٹی وی کے عہدیداروں سے مطالبہ کیا سنی برادری سے باقاعدہ معافی مانگیں۔
ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام میں زیر حراست افراد پر مبینہ طور پر جیلوں میں تشدد اور ریپ کے باعث تقریباً 18 ہزار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی ہیٹ کرائم وارداتوں نے خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔
اسرائیلی فوج نے گذشتہ شام مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دفاع میں نہتے فلسطینی نمازیوں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کم سے کم 15 نمازی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کو براہ راست گولیاں لگی ہیں۔ جس کے نتیجے میں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔