مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی فائرنگ سے مزید ایک کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی فائرنگ سے مزید ایک کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ مسلسل 60ویں روز بھی جاری ہے اور جنت نظیر وادی میں حالات بدستور کشیدہ ہیں جب کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید ایک کشمیری شہید ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی میں بھارتی مظالم کا سلسلہ 60 ویں روز بھی جاری ہے جب کہ وادی میں مسلسل کرفیو کے باعث عوام کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے، ریاست میں روز مرہ ضروریات اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بھارتی مظالم کے خلاف حریت رہنماؤں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے جب کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے آج پھر ایک کشمیری شہید ہوگیا جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد91 ہوگئی ہے اور 10 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔
ادھر بھارتی وزیر داخلہ مقبوضہ کشمیر کی یاترا سے واپس آنے کے بعد آج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں جس میں بھارتی وزیراعظم اور دیگر اعلی حکام کو مقبوضہ کشمیر کے حالات پر بریفنگ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 9 جولائی کو بھارتی فوج کے ہاتھوں تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر بربان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے جنت نظیر وادی میں بھارتی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال سے اب تک 800 سے زائد افراد کی بینائی بھی متاثر ہو چکی ہے۔

ایکسپریس نیوز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں