انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق شام میں شدت پسند گروپ”داعش” کے خلاف جاری کارروائیوں میں 32 عام شہریوں سمیت مزید 38 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش کی جانب سے پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں کی جبراً بے دخلی کا عمل انسانی حقوق کے خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے میانمار واپسی کا عمل روکنے کا مطالبہ کردیا۔
فلسطین کے علاقے میں چند روز کشیدگی میں معمولی کمی کے بعد گذشتہ شام اسرائیلی فوج نے حملہ کر کے کم سے کم سات فلسطینی شہید کردیے۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل پر 7 راکٹ داغنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاکستان نے فلسطینی مہاجرین کیلئے امداد میں اضافہ کردیا ہے۔
زاہدان (سنی آن لائن) ایران کی ممتاز دینی و سماجی شخصیت نے جمعہ نو نومبر کے خطبہ جمعہ میں امریکا کی جانب سے ایران پر حال ہی میں لگائی گئی پیٹرولیم اور غیرپیٹرولیم پابندیوں کو ’ظالمانہ‘ یاد کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا بحرانوں سے نجات کے لیے مناسب منصوبہ بندی کریں۔
بھارتی حکومت نے مالی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے برصغیر کی تقسیم اور جنگ کے دوران ہجرت کر کے پاکستان چلے جانے والے افراد کے ضبط کیے جانے والے کروڑوں ڈالر مالیت کے اثاثوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا جبکہ 37 افراد زخمی ہوگئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت امریکا میں قید پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لانے کے لیے پر عزم ہے۔
طبس مسینا (سنی آن لائن) ایران کے مشرقی صوبہ خراسان کے مایہ ناز عالم دین مولانا محمدحسن برفی انتقال کرگئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔
زاہدان (سنی آن لائن) شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے دونومبر دوہزار اٹھارہ کے بیان میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومتوں کو مشورہ دیا اپنے مخالفین سے بات چیت کریں۔