اہل سنت ایران کے ممتاز عالم دین نے اپنے اکیس دسمبر دوہزار اٹھارہ کے بیان میں زاہدان کے ایک سکول میں آگ لگنے کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے کو انتہائی تلخ، چونکادینے والا اور ناگوار یاد کیا۔
انڈونیشیا میں ہلاکت خیز سونامی نے تباہی مچا دی جس کی زد میں آکر 43 افراد ہلاک جب کہ 600 افراد زخمی ہو گئے۔
امریکا میں شامی پناہ گزین 14 سالہ مسلم طالبہ کو مقامی اسکول کی ایک اور طالبہ نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےوسطی شہر رام اللہ میں ایک فلسطینی بچے کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ‘بیت ایل’ چیک پوسٹ کے قریب اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان پر گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں سترہ سالہ لڑکا شہید ہو گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں طالبان جنگجوؤں سے برسرپیکار امریکی فوجی دستوں میں سے 7 ہزار اہلکاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کی ممتاز دینی و سماجی شخصیت نے زاہدان کی جامع مسجد مکی میں اکٹھے ہونے والے سینکڑوں علمائے کرام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہیں سماج کے لیے اثاثہ قرار دیا۔ انہوں نے علما کی اصلاح اور باہمی منافرت اور حسد سے پرہیز پر زور دیا۔
امریکا نے افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام کیلیے طالبان آئندہ 6ماہ کیلیے جنگ بندی یقینی بنائیں اور آئندہ اتحادی حکومت کا فعال حصہ بنیں جبکہ طالبان نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا بھی طالبان کے تمام گرفتار قیدیوں کو رہا کرے۔
جنوبی کوریا میں انسانی حقوق کے دفاع کے لیے سرگرم ملک کی سب سے بڑی تنظیم نے روہنگیا نسل کے مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم کی وجہ سے برما کی خاتون رہ نما آنگ سان سوچی سے سنہ 2004ء میں دیا گیا انسانی حقوق ایوارڈ واپس لینےکا اعلان کیا ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول نے مسلم خاتون پیتھا لوجسٹ کو اسرائیل کی حمایت سے متعلق حلف اٹھانے سے انکار پر نوکری سے فارغ کردیا۔