صوبہ سیستان بلوچستان میں عبوری وزیر تعلیم کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے ممتاز سنی عالم دین نے تعلیم کو کسی بھی سماج کی ترقی کی اساس یاد کرتے ہوئے تعلیم کے شعبے میں درست منصوبہ بندی و پالیسی سازی پر زور دیا۔
امریکا کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی اور طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر غور کیا گیا۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی مسجد و مدرسہ میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 5 افراد شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔
شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں اسدی اور روسی فوج کے فضائی حملوں میں پندرہ شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
مسجد نمرہ کے امام الشیخ محمد بن حسن نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ مسلمان اپنے آپ کو سیاسی طور پر مضبوط کریں۔
اہل سنت ایران کے ممتاز عالم دین نے نو اگست دوہزار انیس میں بھارتی حکومت کی جانب سے جموں اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت کے اس اقدام کو مسلمانوں اور مسلم ممالک کے اندرونی اختلافات کا نتیجہ قرار دیا۔
مناسک حج کے آغاز میں عازمین کی منیٰ روانگی شروع ہوگئی، منیٰ میں جدید سہولتوں سے آراستہ خیمہ بستی قائم کر دی گئی۔
بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں 5 روز سے جاری کرفیو میں جمعے کی نماز کے موقع پر نرمی کا اعلان کیا اور شہریوں کو مقامی مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی۔
فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کی سپریم اسلامی کمیٹی نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے عیدالاضحیٰ کے موقع پرفلسطینیوں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ روکنے کا فیصلہ مسترد کرتے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام کے خلاف مظاہرہ کرنے والے کشمیریوں پر بھارتی فوج نے فائرنگ کردی، جس سے 6افراد شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔