افغانستان میں پیرا ملٹری فورس کے طالبان ہمدرد اہلکاروں نے حکومت کے حامی فوجی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 27 کو ہلاک کر دیا اور بعد ازاں تمام اسلحہ تحویل میں لیکر طالبان گروپ سے جا ملے۔
برطانیہ میں قبل از وقت ہونے والے عام انتخابات میں وزیراعظم بورس جانسن کی جماعت کنزرویٹو پارٹی نے فتح حاصل کرلی ہے جب کہ پہلی بار 24 مسلمان امیدواروں نے میدان مار لیا ہے جن میں سے 15 پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں۔
بھارت کے صدر رام ناتھ کوونڈ نے پرتشدد مظاہروں کے باوجود پارلیمنٹ سے منظور متنازع شہریت ترمیمی بل کی توثیق کرتے ہوئے اسے قانون کی شکل دے دی ہے
مسجد الحرام میں نمازیوں کی تعداد میں روز بروز اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا کے اس مقدس ترین حرم کی مرحلہ وار توسیع سعودی عرب کی قیادت کی اولین ترجیح ہے۔
زاہدان (سنی آن لائن) ایران کے ممتاز سنی عالم دین نے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے بعد حالیہ پرتشدد مظاہروں کے دوران متعدد افراد کی موت پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے مبینہ قاتلوں کے ٹرائل پر زور دیا۔
قطر میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان تعطل کے شکار امن مذاکرات بحال ہوگئے ہیں۔
سنندج (سنی آن لائن)ایرانی کردستان کے نامور عالم دین کاک حسن امینی نے مولانا فضل الرحمن کوہی کی گرفتاری پر سخت تنقید کرتے ہوئے مولانا اور ان کے ساتھیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد جلد طالبان سے مذاکرات کی بحالی اور جنگ بندی کی کوشش کریں گے۔
امریکی قانون ساز ادارے کانگریس میں ایغور مسلمانوں کیساتھ ناروا سلوک میں ملوث چینی حکام پر پابندی عائد کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔
مشہد (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے ضلع سرباز سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین مولانا فضل الرحمن کوہی مشہد کی ایک عدالت میں جمعرات اٹھائیس نومبر کو پیشی کے بعد گرفتار ہوئے۔