افغان طالبان اور امریکا کے درمیان جس معاہدے کا انتظار کیا جارہا تھا وہ 29 فروری 2020 کو عالمی مبصروں کی موجودگی میں ہوگا۔
امریکا اور افغان طالبان 22 فروری سے تشدد میں کمی کے معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں جس کے تحت 7دن تک پُرتشدد کارروائیوں سے گریز کیا جائے گا۔
اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے باوجود کل جمعہ کو50 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔
افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں ایک فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
جرمنی کی پولیس نے سیاستدانوں، پناہ کے خواہشمند اور مسلمانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے دائیں بازو کے انتہا پسند گروہ کے خلاف ملک بھر میں جاری تفتیش کے نتیجے میں اپنے افسران سمیت 12 افراد کو گرفتار کرلیا۔
کوالا لمپور: بنگلہ دیش کے کیمپوں سے جنوبی ساحل کے راستے سے ملائیشیا جانے کی کوشش کرنے والے روہینگیا مہاجرین کی کشتی سمندر میں اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔
فلسطین میں کل جمعہ کے روز پورے ملک میں امریکا کے نام نہاد مشرق وسطیٰ امن منصوبے ‘صدی کی ڈیل’ کے خلاف یوم الغضب منایا گیا۔
سلووینیا کے مسلمانوں کی جدوجہد رنگ لے آئی اور 50 سال بعد تمام رکاوٹوں اور مخالفتوں کو شکست دیتے ہوئے پہلی مسجد کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
بھارتی سکھوں کا کہنا ہے کہ شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف وہ مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ایسے کالے قانون کو کبھی تسلیم نہیں کریں جس سے کسی خاص مذہب کو نشانہ بنایا جارہا ہو، آج مسلمانوں کے ساتھ یہ سب کچھ ہورہا ہے کل ان کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے۔
جرمن وزارت خارجہ کی ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں گزشتہ چند برسوں کے دوران انسانی حقوق کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔