عرب لیگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیش کردہ ’مشرقِ اوسط امن منصوبہ‘ مسترد کردیا ہے اور اس کو فلسطینیوں کے لیے یکسر غیرمنصفانہ قراردیا ہے۔
امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے پر عالمی سطح پر سخت رد عمل جاری ہے۔ سوڈان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت نیشنل کانگرس نے امریکی منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صریح جانب دارانہ قرار دیا ہے۔
افغانستان کے صوبے غزنی سے جس طیارے کی تباہی کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں اس کی تحقیقات میں امریکی فوج بھی اب مدد کر رہی ہے۔
ترکی کے مشرقی علاقے میں 6 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 18 ہو گئی ہے جبکہ 550 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
عالمی عدالت انصاف نے میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے اور نسل کشی روکنے کا حکم دیا ہے۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید سات ہزار کے قریب فلسطینیوں میں سے 540 کم سے کم ایک یا زیادہ بار عمر قید کی سزا کے تحت پابند سلاسل ہیں۔
امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز پر مسلمان مسافروں کو طیارے سے اتارنے اور امتيازی سلوک روا رکھنے پر 50 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
ممبئی کی جامع مسجد کے قدیم کتب خانہ مدرسہ محمدیہ از سرِ نو ترتیب و فہرست کے اجراء کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے علماء کرام نے اس بات پرتشویش کا اظہار کیا کہ کتابوں اور مطالعہ سے دوری نے مسلمانوں کو دینی ودنیاوی علوم سے محروم کر دیا ہے
یمن کے وسطی علاقے میں مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں 80 سے زائد فوجی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
زاہدان (سنی آن لائن) دارالعلوم زاہدان کے شعبہ تخصصات اور تخصص فی الادب العربی کے زیر اہتمام علامہ ابوالحسن علی ندوی رحمہ اللہ کانفرنس اتوار بارہ جنوری دوہزار بیس کی شام کو منعقد ہوگئی۔