کراچی(ايجنسياں) دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کرنے والے ملک پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے شہر کراچی میں رواں ماہ کے 29 دنوںمیں ٹارگیٹ کلنگ اور دہشتتگردی کے واقعات میں 286 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کوئٹہ(بی بی سی) انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ِپاکستان صوبہ بلوچستان میں مشتبہ شدت پسندوں اور سرگرم کارکنوں کی خفیہ اداروں اور نیم فوجی ادارے فرنٹئیر کور کے ہاتھوں وسیع پیمانے پر گمشدگیاں فوری طور پر بند کروائے۔
کراچی(خبرایجنسیاں) پاکستان کے جنوبی شہر اور صنعتی شہ رگ کراچی کے علاقے لانڈھی اور ملیر کھوکھراپار میں دوگرپوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
جعفرآباد/کوئٹہ(جسارت/خبرایجنسیاں ) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں نامعلوم مسلح افراد نے او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور متعددزخمی ہوگئے ۔
اسلام آباد(العربیہ ڈاٹ نیٹ) القاعدہ کے لیڈر اسامہ بن لادن کی امریکی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے رکن ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد کا کہنا ہے کہ ”امریکا جان بوجھ کر پاکستان کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔امریکی فوج کے ذمے دار لوگ آگے […]
اسلام آباد(خبرایجنسیاں)وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں ہر قتل ٹارگٹ کلنگ نہیں،کراچی میں اسلحہ اسرائیل سے لایا جارہا ہی، کراچی کے واقعات میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں،225افراد کو گرفتار کرلیا ہے،شہر کو غیر مستحکم کرنے والوں کا تعلق بھی باہر سے ہے۔مسلم لیگ (ن) والوں نے اسلام آباد کو فیصل آباد سمجھ […]
کوئٹہ(بى بى سى) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے سنیچر کو مزید چار لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں جس کے بعد اب تک ملنے والے لاشوں کی تعداد دو سو سے تجاوز کر چکی ہے۔
اسلام آباد(ايجنسياں) پاکستانی ٹی وی ڈان نیوز نے دعوی کیا ہے کہ امریکا اور بھارت کو انتہائی مطلوب کالعدم حرکتہ الجہاد الاسلامی کے سربراہ الیاس کشمیری زندہ ہیں۔
وانا/ میران شاہ (آن لائن) جنوبی و شمالی وزیرستان میں گزشتہ 24گھنٹوں میں پے درپے امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں میں کم از کم61 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ، ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری، مقامی آبادی میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ۔
اسلام آباد (بی بی سی اردو ڈاٹ کام) کالعدم تنظیم حزب التحریر کے ساتھ مبینہ تعلقات پر زیرحراست پاکستانی فوج کے بریگیڈیئر علی خان، ان کے بعض ساتھیوں اور سینئر افسران کے مطابق، گزشتہ کئی سالوں میں پاکستانی فوج میں امریکہ مخالف جذبات کے نمائندے کے طور پر سامنے آئے تھے۔انیس سو اٹھاون میں میانوالی […]