امریکا نے کہا ہے کہ اگرچہ القاعدہ کی تمام لیڈرشپ اپنی موت آپ مرچکی ہے تاہم اس کے باوجود یہ خطرناک نیٹ ورک موجود اوردنیا بھر میں اپنا اثرورسوخ بڑھا رہاہے۔
شمالی کوریانےاقوام متحدہ کے خبردارکرنے کے باوجود تیسرا ایٹمی دھماکا کردیا، سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب، جنوبی کوریا اور جاپان کااظہارتشویش۔
کمبھ میلے میں بھگدڑ سے 36 افراد ہلاک ہو گئے، ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق بڑے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ اس وقت مچی جب اسٹیشن پر ریلنگ پل لوگوں کا وزن نہ اٹھا سکا اورٹوٹ گیا۔
بھارتی پارلیمنٹ پرحملےکی منصوبہ بندی کے الزام میں افضل گروکو پھانسی دیدی گئی ، بھارتی وزیرداخلہ نے پھانسی کی تصدیق کی ہے۔
بلغاریہ نےکہاہےکہ گزشتہ سال ہونےوالے بس دھماکے میں لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ ملوث تھی۔
افغانستان میں امن عمل پر افغانستان، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اہم سہ فریقی مذاکرات کا باقاعدہ آغاز پیر سے لندن میں ہو رہا ہے۔
برطانیہ کے جیلوں میں مسلمان قیدیوں کوخنزیرکے گوشت والی مصنوعات کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔
فرانس نے ملک سے مبینہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے غیر ملکی مبلغین کو ملک بدر کر نے کا فیصلہ کیا ہے.
روس کے وزیراعظم دمتری میدویدیف کا کہنا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد سے سنگین اور شاید مہلک غلطی سرزد ہوچکی ہے اور ان کے اقتدار میں رہنے کے امکانات روزبروز معدوم ہوتے جارہے ہیں۔
مصری دارلحکومت قاہرہ کی ایک فوجداری عدالت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخاںہ فلم بنانے کے الزام میں بیرون ملک مقیم سات قبطی عیسائیوں کو پھانسی کی سزا سنائی ہے،