امریکی صدر براک اوباما نے الجزائر کے شمالی صحرا میں واقع گیس فیلڈ پر کارروائی میں تئیس یرغمالی اہلکاروں کی موت کے لیے عسکریت پسندوں کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔
وسطی لندن میں زیر تعمیر بلند و بالا رہائشی عمارت کے ساتھ کھڑی کرین سے ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے دو افراد ہلاک جبکہ دو دوسروں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں انسانی حقوق کی تنظیم نے گوانتانومو بے جیل کے خلاف احتجاج کیا اور اسے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں فرقہ وارانہ فسادات کے دوران پولیس فائرنگ میں 5 مسلمان جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
ممبئی میں جھگیوں میں خوفناک آگ لگ گئی۔آگ سے 100 سے زائد گھر جل کے خاکستر ہوگئے۔
امریکا میں قائم سائمن وائزنتھال سنٹر نے یہود مخالف سیاسی شخصیات کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ اس میں مصر کی سب سے بڑی مذہبی،سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع اور ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا نام سرفہرست ہے۔
امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
وینزویلا کے نائب صدرنکولاس مادورو نے کہا ہے کہ صدر ہوگوچاویز کی حالت نازک ہے۔
امریکی ریاست کونکٹی کٹ کے شہر نیو ٹاؤن میں ایک ایلمینٹری اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے اٹھارہ بچوں سمیت ستائیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
کینیا میں فوجی اڈے میں دھماکہ کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔