شام میں بمباری؛ 8 بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق

شام میں بمباری؛ 8 بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق

شام میں صدر بشارالاسد کی حامی فورسز کی بمباری میں 8 بچوں سمیت17 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے جبکہ داعش کے حملے میں5 روسی فوجی بھی مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق صدر اسد کی حامی فضائیہ نے داعش کے زیر قبضہ علاقے رقہ میں بمباری کی جس میں 8 بچوں اور 5 خواتین سمیت 17 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دریں اثنا شام میں داعش کے حملے میں5 روسی فوجی ہلاک ہوگئے۔
داعش اور روسی فوج میں جھڑپیں شامی شہر پلمیرا کے قریب ہوئیں۔ حملے میں 6 شامی فوجی بھی مارے گئے۔ مرنے والوں میں روسی فوج کا ایک مشیر بھی شامل ہے۔عراق میں فوج نے مغربی شہر المحمدی کو دہشت گردوں کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرا لیا ہے۔ کارروائی میں داعش کے دسیوں دہشت گرد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ داعش نے عراقی شہر فلوجہ میں 6 افراد کو عراقی حکومت کے لیے جاسوسی کے الزام میں 3 مختلف طریقوں سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ایکسپریس نیوز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں