بلغاریہ کے وسطی قصبے پزاردژیک میں مکمل حجاب اوڑھنے پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔مقامی حکومت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے قصبے کی آبادیوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور سکیورٹی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے سرکردہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اسلام مخالف اشتعال انگیز بیانات دینے کے لیے مشہور تو ہیں ہی۔ اب انھوں نے نیا بیان یہ داغا ہے کہ اگر وہ صدر بن گئے تو اسلامی انتہا پسندی کو پھیلنے سے روکنا ان کی انتظامیہ کی ترجیح ہوگا۔
جرمنی کےشہر ڈریزڈن میں مسلمان مخالف تنظیم پگیڈا کے بانی کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں درج مقدمے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم یونیورسٹی کے ایک عراقی طالب علم کو عربی میں گفتگو کرنے پر ہوائی جہاز سے اتار دیا گیا۔
امریکا میں عربوں اور مسلمانوں کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے دہشت گردی کے فوبیا میں مبتلا ہوکر انہیں ملک کی اندرونی پروازوں کی اڑان سے قبل طیاروں سے اتارے جانے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث بوسنیا کے سفاک سرب رہنما راڈوان کراڈزک کو جنگی جرائم کا مجرم قرار دے کر 40 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
مظفرنگر میں تبلیغی جماعت پر ہوئے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تحریک حمایت الاسلام کے صدر اور فتح پوری مسجد کے نائب شاہی امام مولانا محمد معظم احمدنے آج کہا ہے کہ تبلیغی جماعت پر حملہ مسلسل ہورہے ہیں اور آج تک کسی گنہگار کو سزا نہیں ملی ہے دوسری جانب صرف […]
وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ چونکہ پاکستان کا امریکا کے ساتھ قیدیوں کی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے، اس لیے حکومت کے لیے عافیہ صدیقی کو واپس لانا ممکن نہیں۔
سعودی عرب کے نامور مگر متنازع اسلامی اسکالر شیخ عائض القرنی فلپائن میں فائرنگ کے ایک واقعے میں زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ان کے متعدد ساتھیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ زانبوآنگا شہر میں لیکچر دے کر فارغ ہوئے تھے۔
بی جے پی کی ذیلی ہندو انتہا پسند تنظیم سنگھ پریوار نے مسلمانوں کو بدروح قرار دیتے ہوئے حتمی جنگ کی دھمکی دیدی ہے۔