امریکا: فوجی کالج میں باحجاب مسلم طالبہ کی درخواست مسترد

امریکا: فوجی کالج میں باحجاب مسلم طالبہ کی درخواست مسترد

امریکا میں مسلمانوں کے حقوق کا دفاع کرنے والی ایک تنظیم نے بتایا ہے کہ جنوبی کیرولائنا کے “The Citadel” فوجی کالج نے ایک مسلمان طالبہ کو اس امر سے آگاہ کیا ہے کہ اگر وہ خریف کے سمسٹر میں تدریسی عمل میں شریک ہوتی ہے تو اسے یونیفارم کے ساتھ حجاب پہننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تنظیم کے مطابق منگل کے روز اس اعلان سے مذکورہ طالبہ کا دل بری طرح سے ٹوٹ گیا تاہم تنظیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ کالج کے موقف کے جواب میں قانونی اقدامات کرے گی۔
اس سلسلے میں فوجی کالج کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی شخص کے لیے مذہبی نظریات کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے تاہم یکساں یونیفارم کی حد تک استثناء نہیں دیا جانا چاہیے جو کالج کی ثقافت کا بنیادی حصہ ہے۔
دوسری جانب واشنگٹن میں Council on American–Islamic Relations کے ترجمان ابراہیم ہوبر کا کہنا ہے کہ یہ مسلمان مذہبی طور پر مناسب یونیفارم کے بغیر پڑھائی شروع کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ طالبہ کو کالج میں داخلے سے محروم کیے جانے کے بعد کونسل اس حوالے سے قانونی اختیارات پر غور کررہی ہے۔
ہوبر نے جنہوں نے مذکورہ طالبہ کے اہل خانہ سے بات چیت کی، بتایا ہے کہ “مسلمان طالبہ آج صبح رو رہی تھی… اس نے کمانڈر کو باور کرایا کہ یہ امر انصاف پر مبنی نہیں کہ اسے اپنے مذہبی فریضے اور کالج کی یونیفارم میں سے کسی ایک کے انتخاب پر مجبور کیا جائے”۔
ہوبر کے مطابق یہ طالبہ جنوبی کیرولائنا سے باہر سکونت پذیر ہے۔
یاد رہے کہ “The Citadel” کالج 1842 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے شہر چارلسٹن میں واقع ایک سرکاری فوجی کالج ہے۔ کالج پانچ شعبوں میں اکیڈمک پروگرام پیش کرتا ہے ان میں بزنس ایڈمنسٹریشن، ایجوکیشن، انجینئرنگ، ہیومن اینڈ سوشل سائنسز اور سائنس اینڈ میتھس شامل ہیں۔
کالج میں بیچلرز اور ماسٹرز کے علاوہ دو شعبوں میں ایک خصوصی پروگرام بھی جاری ہے۔ کالج میں اعلی تعلیمی سطح پر ایجوکیشن، سائیکولوجی، کمپیوٹر سائنس اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈگری پروگرام پیش کیے جاتے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں