امریکا میں ایک مسلمان خاتون کو حجاب پہننے کی وجہ سے ڈینٹل کلینک کی نوکری سے فارغ کردیا گیا جس کے بعد مقامی میڈیا میں بھی ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔
امریکہ میں مسلمانوں کے حقوق کی سب سے بڑی تنظیم “کیئر” نے وزارت ٹرانسپورٹیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک امریکی مسلمان جوڑے کو اس بنا پر جہاز سے اتارے جانے کی تحقیقات کرے کہ عملے کی ایک رکن نے ان کی موجود کو اپنے لیے پریشانی کا باعث قرار دیا تھا۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس سے وادی میں ایک بار پھر صورتحال کشیدہ ہوگئی اور مظاہرین نے بھارتی ظلم و ستم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
فرانس کی انتظامیہ نے گزشتہ سال دسمبر سے اب تک انتہا پسندی کی تبلیغ کے شبے میں 20 مساجد اور عبادتی ہالز کو بند کر دیا۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جارحیت گزشتہ ماہ سے زور پکڑ گئی ہے جس میں فوج کے مظالم سے صرف جولائی کے ماہ میں تحریک آزادی کے کمانڈر برہان وانی سمیت 74 کشمیری شہید ہوئے۔
بھارتی حکومت نے جہاں مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں وہیں بھارت کی سپریم کورٹ کو اچانک وادی میں بگڑتی صورتحال کا خیال آگیا ہے اور اس نے حکومت سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
بھارت میں گائے ذبح کرنے اور اس کا گوشت کھانے کے الزام میں مسلمانوں پر تشدد اور ان کا قتل عام معمول بن چکا ہے اور اس بار بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے گائے کا گوشت رکھنے کےشبے میں 2 مسلمان خواتین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
مولانا سید ارشد مدنی نے کل لگاتار چوتھی مرتبہ جمعیۃ علما ہندکے صدرکے عہدے کا چارج لے لیا اور اسی کے ساتھ موجودہ مجلس عاملہ تحلیل کر دی گئی اب دستور کے مطابق نئی مجلس عاملہ کے ارکان کو صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سید ارشدمدنی نامزدکریںگے اورنئی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس انشاء اللہ اگست میں ہوگا […]
انڈیا کی ریاست ہریانہ میں عید کی تقریبات منعقد کرنے پر ہندوؤں کی مقامی پنچایت نے ایک سکول پر لاکھوں کا جرمانہ عائد کیا اور مسلم طلبا اور اساتذہ کو سکول سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں بارہویں روز بھی تمام 10 اضلاع میں کرفیو نافذ ہے جبکہ کشمیری عوام کو یوم سیاہ منانے سے روکنے کیلئے سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی تھی۔