فضلائے دارالعلوم زاہدان کے علاقائی اجتماع منعقد ہوگیا

فضلائے دارالعلوم زاہدان کے علاقائی اجتماع منعقد ہوگیا

زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کی مایہ ناز دینی درس گاہ، دارالعلوم زاہدان نے ایرانی بلوچستان کے ضلع زاہدان و میرجاوہ سے تعلق رکھنے والے اپنے فضلا کا پہلا علاقائی اجتماع منعقد کرالیا۔

ہمارے نامہ نگاروں کے مطابق، دارالعلوم زاہدان کی ’شورائے فضلائے دارالعلوم زاہدان‘ کے اہتمام سے بدھ اٹھائیس اکتوبر کو زاہدان و میرجاوہ ضلعوں سے تعلق رکھنے والے پچیس سالوں کے فضلا جامعہ کے احاطے میں اکٹھے ہوئے۔
اس اجتماع سے دارالعلوم کے مہتمم و شیخ الحدیث شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید، اساتذہ حدیث مولانا مفتی محمدقاسم قاسمی، مولانا عبدالرحمن محبی اور مولانا ڈاکٹر عبیداللہ بادپا نے فضلا سے خطاب کیا۔
مولانا عبدالحمید نے اپنے خطاب میں زور دیتے ہوئے کہا: اگرچہ حصول علم بہت بڑی نعمت ہے لیکن اس کے بعد سنگین ذمہ داریاں اہل علم پر آ گرتی ہیں۔ جو شخص علم حاصل کرتاہے، اسے اپنے علم کے تقاضے پورے کرکے شہروں اور قصبوں میں جاکر لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی چاہیے۔ دین کی خدمت صرف بڑے مدارس میں تدریس نہیں ہے۔
مولانا قاسمی نے اپنے بیان میں کہا: تزکیہ واصلاح کے بغیر کسی معاشرے میں انقلاب نہیں آتاہے۔ علما جو انبیا علیہم السلام کے وارثین ہیں، تلاوت قرآن، تزکیہ و اصلاح اور تعلیم کے ذریعے معاشرے میں انقلاب لاسکتے ہیں۔
ڈاکٹر عبیداللہ بادپا نے بھی اپنے خطاب میں فضلا سے درخواست کی اپنے مادر علمی سے تعلق قائم رکھیں اور جامعہ کے رسالوں اور دیگر ذرائع ابلاغ کو پابندی سے پڑھا کریں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں