صلاح الدین ربانی افغان حکومت کی قائم کردہ امن کونسل کے نئے سربراہ ہیں۔ وہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں حالانکہ انہی طالبان پر الزام ہے کہ انہوں نے صلاح الدین ربانی کے والد برہان الدین ربانی کو ایک خودکش حملے کا نشانہ بنایا۔
ویسے تو پاکستانی حکام کی نااہلی کی وجہ سے اہلیانِ کراچی کیلیے بدامنی، لوٹ مار اور انتقامی قتل عام سی بات بن چکی ہے۔ لیکن گزشتہ چند دنوں سے سیاسی وجوہات کی بناپر انتقامی کارروائیوں نے فرقہ وارانہ رنگ اختیار کرلیاہے۔ مسئلے کی سنگینی اس وجہ سے بڑھ جاتی ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ […]
ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے ملک بھر کے تمام مکاتب فکر کے علماء ومشائخ اور ملک کی بڑی درگاہوں کے سجادہ نشینوں اور متعلقین کے ایک بڑے کنونشن کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ امت مسلمہ کے چہرے سے فرقہ بندی اور تعصبات کے داغ صاف کر کے امت کا ایک متحدہ صاف و […]
بلوچستان میں لگی آگ پر جتنا بھی پانی ڈالا جائے کم ہے لیکن کیا کہئے ہمارے آرمی چیف کو جنہوں نے پانی کے بجائے تیل اور زخموں پر نمک ہی چھڑک دیا جب انہوں نے یہ بیان دیا کہ؛’بلوچستان کے مسئلے کے حل کے لیے ہر اس سیاسی عمل کی حمایت کی جائے گی جو […]
پاکستان کی سپریم کورٹ نے ایک عبوری حکم میں کہا ہے کہ بلوچستان میں خفیہ اداروں کی مداخلت ثابت ہوگئی ہے اور خفیہ ادارے لوگوں کو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور اسلحہ کی راہداریاں بھی دیتے رہے ہیں۔
پاکستان کی قابل فخر بیٹی ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کے خلاف قومی رہنماؤں اور زندگی کے دوسرے طبقوں کے نمایاں افراد کے بیانات اخباروں میں پڑھ لئے۔
ایک نشست میں عمران خان صاحب کے ساتھ سیاست دوراں پر گفتگو گرم تھی۔ چند روز قبل اپنے جوش خطابت میں عمران خان صاحب نے مولانا فضل الرحمان کے لئے منافق کا لفظ استعمال کیا تھا۔
اللہ کریم نے قرآن کریم میں رسول اکرم کو دو جہانوں کے لئے رحمت بناکر بھیجنے کا اعلان فرمایا ہے اگر رسول اکرم کی آمد سے پہلے کے حالات کا جائزہ لیا جائے تو تاریخ کے اوراق سے پتہ چلتا ہے کہ نہ اس معاشرے میں کسی کمزور کے حقوق تھے اور نہ ہی کسی […]
سردار اختر مینگل کے چھ نکاتی ایجنڈے کے منظر عام پر آنے کے بعد بہت سی نئی باتیں لکھی اور کہی گئی ہیں، اختر مینگل آئے اور اپنے چند روزہ قیام کے دوران کچھ ایسی باتیں کہہ گئے کہ جن پربلا شبہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ان چھ نکات نے مجھے اس واقع کی […]