صوبہ سیستان وبلوچستان کے دوردراز اور پس ماندہ علاقوں کے دینی مدارس اور قرآنی مکاتب کے اساتذہ اور علمائے کرام کا مشاورتی جلسہ ہر سال دارالعلوم زاہدان، ایران، میں منعقد ہوتاہے۔ اس سال مذکورہ میٹنگ جامعہ کے احاطے میں واقع جامع مسجدمکی زاہدان میں بدھ سترہ نومبر کو منعقد ہوئی۔
گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ایران کے مشرقی شہر زاہدان کی یونیورسٹیز کے نئے سنی طلبا دارالعلوم زاہدان میں اکٹھے ہوگئے جہاں آٹھ سو کے قریب طلبا و طالبات نے سالانہ تعارفی جلسے میں شرکت کی۔
دنیا کی دسویں فوجی قوت ہونے کی حیثیت سے اسرائیل کو دفاعی اعتبار سے ناقابل تسخیر ہونے کا گھمنڈ اپنی جگہ مگر فلسطینی میزائلوں نے چھے روزہ جنگ کے دوران صہیونی فوج کے اس دعوے کی قلعی کھول دی ہے۔
اقوام متحدہ کی خفیہ طور پر منظر عام پر آنے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں ہونے والی خانہ جنگی میں اقوام متحدہ عام شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داری کو پورا کرنے میں ناکام رہی۔
میانمار میں مسلمانوں کے خلاف پر تشدد حملوں کے بعد وہاں سے ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی بڑی تعداد نے بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں پناہ لے لی ہے۔
برما میں اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ اہلکار اشوک نگم کا کہنا ہے کہ ملک کے مغربی علاقے رخائن میں تازہ نسلی تشدد کی وجہ سے بائیس ہزار افراد بےگھر ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر روہنگیا مسلمان ہیں۔
’النادی العربی‘ کی افتتاحی تقریب دارالعلوم زاہدان، ایران کے احاطے میں واقع جامع مسجدمکی میں گزشتہ جمعرات کو منعقد ہوئی ۔
جنوبی وزیرستان میں داخل ہوتے ہی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹائم مشین میں بیٹھ کر آپ نے چند ہی گھنٹوں میں ایک صدی پیچھے کا سفر طے کرلیا ہے۔ وقت یہاں رکا ہوا ہے۔
صوبہ سیستان بلوچستان کے دینی مدارس میں “النادی العربی” کی بہتر کارکردگی پر مشاورتی اجلاس دارالعلوم زاہدان کی لائبریری میں منعقد ہوا جس میں صوبے کے مختلف مدارس کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ممتاز سنی عالم دین شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید دامت برکاتہم نے گزشتہ ہفتے میں ایرانی بلوچستان کے ضلع سرباز کا دورہ کرکے بعض دینی تقاریب اور عوامی اجتماعات سے خطاب کیا۔ دوروزہ دورے کے موقع پر آپ نے تقریب دستاربندی میں شرکت کے علاوہ علاقے کے علمائے کرام اور معزز شہریوں سے براہ راست ملاقات […]