سیلابی ریلا شہداد کوٹ کے حفاظتی پشتے سے ٹکراگیا،بند میں رساؤ

سیلابی ریلا شہداد کوٹ کے حفاظتی پشتے سے ٹکراگیا،بند میں رساؤ
sindh-flood1حیدر آباد/ٹھٹھہ(جنگ نیوز) دریائے سندھ کا سیلابی ریلا شہدادکوٹ شہر کو بچانے کیلئے بنائے گئے عارضی بند سے ٹکرا گیا ، علاقے سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے ۔

ضلع ٹھٹھہ میں مینارکی بند کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا ہے ۔شہداد کوٹ شہر کو سیلابی ریلے سے بچانے کے عارضی بند بنایا گیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق یہ بند زیادہ دیر تک سیلاب کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ سیلابی ریلا ٹکرانے کے بعد بند کے مختلف مقامات سے پانی کا رساؤ شروع ہوگیا اور متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ بند کی نگرانی کیلئے فوج اور پولیس کو طلب کرلیا گیا ہے ۔
ٹھٹھہ میں واقع مِنارکی بندکو انتہائی حساس قرار دے کر فوج ، نیوی اور پولیس کے اہل کار تعینات کردیئے گئے ہیں ۔بند کے حساس پشتوں پر آب پاشی اور ریونیو کا عملہ بھی تعینات ہے ۔ منارکی بند کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے سے قریبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔
جیکب آباد میں سیلاب کے بعد گذشتہ آٹھ روز سے زمینی رابطہ منقطع ہے ۔ علاقے میں کھانے پینے اور دیگر اشیا کی قلت ہوگئی ہے۔پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں تقریبا ایک لاکھ کیوسک سے زائد کا اضافہ ہوا ہے اور یہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں