میرانشاہ (جیو نیوز) شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3ہو گئی ہے۔
جنیوا (العربیہ ڈاٹ نیٹ) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے شام میں جنگی جرائم کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی مدت میں مزید چھے ماہ کی توسیع کردی ہے اور وہاں ہونے والی ہلاکتوں کی مذمت کی ہے۔
)العربیہ ڈاٹ نیٹ (یورپی ملک سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ نے کثرت رائے سے مسلمان خواتین کے حجاب کی حمایت میں بل کی منظوری دی ہے۔
لاس اینجلس) العربیہ ڈاٹ نیٹ،ایجنسیاں) امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے اسلام مخالف فلم بنانے مصری نژاد قبطی عیسائی شاتم رسول نيكولا باسيلی نیکولا کو عبوری ضمانت کی خلاف ورزی کے جرم میں جیل بھیج دیا ہے۔
ریاض(جیو نیوز) سعودی عرب نے بغیر محرم کے آنے والی چھے سو سے زائد حج کی عازم نائیجیرین خواتین کو حراست میں لے کر ان کے ملک واپس بھیج دیا ہے۔
کراچی (جیونیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔
مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے اہل سنت والجماعت ایران کی بعض سرکردہ شخصیات نے ایرانی رہبر، آیت اللہ خامنہ ای، کے نام کھلا خط شائع کرتے ہوئے ایرانی آئین کے بعض آرٹیکلز کی روشنی میں اہل سنت کی محرومیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
سنندج(سنی آن لائن+موکریان) ایرانی صوبہ کردستان سے تعلق رکھنے والے اہل سنت والجماعت کے سترہ سینئر اساتذہ تدریس کے حق سے محروم ہوگئے جن کی اکثریت گورنمنٹ ہائی سکولز میں خدمات سرانجام دیتی تھی۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ) لیبیا میں باغیوں کے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد قتل سے قبل سابق مقتول لیڈر کرنل معمر قذافی کے خفیہ ٹھکانے کا سراغ لگانے والا انقلابی کارکن عمران جمعہ شعبان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فرانس کے ایک اسپتال میں انتقال کر گیا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں بدھ کو متحدہ قومی موومنٹ ، پیپلزپارٹی کے ایک ایک کارکن اور مجلس وحدت المسلمین کے علاقائی عہدیدار کے ماموں سمیت 16/ افراد جاں بحق اور پولیس کانسٹیبل سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔