شام کی سرکاری فوج اورحکومت مخالفین کے درمیان حمص،درعا ،حلب ،ادلیب اوردیگرشہروں میں ہونے والی لڑائی میں پیرکومزید 65 افرادہلاک ہوگئے۔
افغانستان کے شہر لشکر گاہ میں پولیس اسٹیشن پر خودکش کار بم دھماکے میں2 انٹیلی جنس اہلکار ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق خودکش کار بم دھماکا ایک پولیس اسٹیشن کے گیٹ پر ہوا جس میں 2 انٹیلی جنس اہلکار ہلاک جبکہ 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جنھیں […]
ترکی کی فوج نے شام کی جانب سے فائر کیا گیا ایک گولہ سرحدی قصبے آکچا قلعے میں گرنے کے بعد ایک مرتبہ پھرشامی اہداف پر گولہ باری کی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا سہ رکنی بینچ آج سے کوئٹہ میں بلوچستان امن وامان کیس کی سماعت کرے گا۔
جامع مسجدمکی زاہدان میں خطاب کرتے ہوئے ممتاز سنی عالم دین مولانا عبدالحمید نے ایران میں جاری معاشی بحران اور کرنسی کی قدر میں خوفناک کمی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: معاشی بحران وبا کی شکل اختیار کرچکاہے۔ متعلقہ حکام ملک کی معیشت کو مزید تباہی سے بچانے کی تدبیر کریں۔
مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی نے پچیس جنوری 2011ء کے انقلاب اور چھے اکتوبر سنہ 1973ء کی اسرائیل کے خلاف جنگ میں کام آنے والوں عام شہریوں اور فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون ہم پر قرض ہے۔ قتل عام کی تحقیقات اور مجرموں کو کٹہرے میں […]
اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ہفتے کے روز جنوبی اسرائیل کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بغیر پائیلٹ کے ایک چھوٹے جہاز کو مار گرایا ہے، تاہم فوجی بیان میں اس امر کی وضاحت نہیں کی گئی تھی کہ یہ جہاز کہاں سے آ رہا تھا۔
قاہرہ (العربیہ ڈاٹ نیٹ) مصر میں اسلامی شریعت کو دستور سازی کے لئے بنیادی مآخذ قرار دینے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
برطانیہ نے عدالتی فیصلے کے بعد ابو حمزہ المصری سمیت پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو امریکہ کے حوالے کر دیا ہے۔
استنبول (جنگ نیوز) ترک وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہماری دفاعی صلاحیت جانچنا سنگین غلطی ہوگی۔