سعودی عرب: بغیر محرم آنیوالی 600 نائیجیرین خواتین کو وطن واپس بھیج دیا

سعودی عرب: بغیر محرم آنیوالی 600 نائیجیرین خواتین کو وطن واپس بھیج دیا

ریاض(جیو نیوز) سعودی عرب نے بغیر محرم کے آنے والی چھے سو سے زائد حج کی عازم نائیجیرین خواتین کو حراست میں لے کر ان کے ملک واپس بھیج دیا ہے۔
سعودی عرب کے اس فیصلہ کے بعد نائیجیریا نے حج پروازیں معطل کردی ہیں۔
نائیجیریا کے حج کمیشن کے ترجمان ابا مانا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتہ تمام تصفیہ طلب مسائل طے ہونے کے بعد ہی حج پروازیں بحال کی جائیں گی۔
جبکہ نائیجیریا کی پارلیمان کے اسپیکر اور ملک کے دوسرے بڑے طاقتور مسلم لیڈر آمینو تمبووال جمعہ کو سعودی عرب پہنچنے والے ہیں جہاں وہ اس مسئلہ پر سعودی حکام سے بات چیت کریں گے۔
جسکے کے تحت پنیتالیس سال سے کم عمر خواتین کو بغیر محرم کے حج ادا نہیں کرنے دیا جائیگا۔
سعودی وزارت حج کے ترجمان حاتم بن حسن قاضی کا کہنا ہے کہ ”اس شرط کا اطلاق حج کے لیے آنے والی تمام خواتین پر علی العموم ہوتا ہے”۔
دوسری جانب سعودی وزارت حج نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ ویزے کی شرائط وضوابط کی پابندی نہ کرنے والے عازمین حج کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں