سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کے سیکرٹری ڈاکٹراسامہ فضل البار نے کہا ہے کہ مکہ میونسپل انتظامیہ شہرمیں موجود تین مشاعر مقدسہ مزدلفہ، منیٰ اور میدان عرفات میں حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
میانمار کے صدر تھائین سائین نے منگل کو میانمار کے شورش زدہ علاقے کا دورہ کیا کیونکہ ریاست راکھنی میں فرقہ وارانہ فساد کی نئی لہر شروع ہوگئی ہے۔
جرمنی کی حکومت نے شام کو کیمیائی مواد کی فراہمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کو سال 1998 سے 2011 تک شام کو360 ٹن کیمیائی مواد فراہم کیا جسے سول اور فوجی استعمال میں لایا جا سکتا تھا۔
عراق میں حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں سوموار کو سلسلہ وار کار بم دھماکوں میں کم از کم 47 افراد ہلاک اور 130 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔
مغربی ممالک میں غیر مسلموں کے اسلام قبول کرنے میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
زلزلہ زدہ آواران میں رہائشی سہولتوں کے فقدان، اشیائے خورونوش کی قلت اور بجلی کی عدم فراہمی کے سبب امدادی کارکنوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت 7.2 بتائی جا رہی ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں انہیں پاکستان کے خدشات سے آگاہ کیا اور بلوچستان کا مسئلہ اٹھایا۔
نیویارک میں بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ امن بات چیت میں پیش رفت کے لیے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر ہونے والے حملوں کو روکنا ضروری ہے۔
ہندوستان کے شہر ممبئی میں ایک پانچ منزلہ عمارت کے منہدم ہو جانے سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے ۔