تہران(سنی آن لائن+اصلاح ویب)ایرانی دارالحکومت میں ایک بار پھر اہل سنت کی نمازعید پر سکیورٹی حکام نے پابندی لگادی ہے، چنانچہ سولہ اکتوبر دوہزارتیرہ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پرسنی شہری نمازعید سے محروم رہ گئے۔
حجاز مقدس میں دنیا بھر کے ایک سو اٹھاسی ممالک سے آئے ہوئے چودہ لاکھ سے زیادہ حجاج کرام کی فریضٔہ حج کی تکمیل کے بعد واپسی شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے وزیر قانون اسرار اللہ گنڈاپور ایک خود کش حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
ایک امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بدھ کو ایک رپورٹ میں کہا کہ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی القاعدہ کے خلاف امریکی ڈورن حملوں میں ملوث ہے جو مشتبہ عسکریت پسندوں کو ٹریس کرنے کے لیے الیکٹرانک نگرانی کے آلات اسمتمال کرتی ہے۔
جمیعت علمائے اسلام ۔ فضل الرحمان ( جے یو آئی ایف) کے سربراہ، مولانا فضل الرحمان نے پیر کے روز کہا ہے کہ افغانستان کےصدر حامد کرزئی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ پورے افغانستان کی مختلف جیلوں میں قید تمام پاکستان قیدیوں کو رہا کردیں گے۔
عراق میں عید کے دن سنی برادری کی ایک مسجد کے باہر بم دھماکے کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
افغانستان کے صوبہ لوگر میں عید قرباں کے موقع پر مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں صوبے کے گورنر ارسلا جمال ہلاک ہوگئے ہیں۔
عیدالاضحی کی آمد کے ساتھ ساتھ ایرانی اہل سنت کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتاہے؛ عیدسے پہلے ممتاز سنی عالم دین مولانا محمدحسین گرگیج نے ایرانی سنی مسلمانوں کی نمازعید پرممکنہ پابندیوں کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے عید کے اجتماع کو اہل سنت کامسلمہ حق قرار دیا ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے ایک فوجی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک اہم کمانڈ لطیف محسود کو پکڑنے کی تصدیق کی ہے جبکہ افغان صدر نے امریکی وزیر خارجہ سے محسود کو افغان سکیورٹی فورسز سے چھڑا کر اپنے ساتھ لے جانے کے واقعے پر احتجاج کیا۔
حجاز مقدس میں مناسک حج کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے لاکھوں عازمین مکہ مکرمہ سے منیٰ روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ رات قیام کریں گے۔