ہندوستان میں حزب ِ اختلاف کے چار صوبائی ممبران اسمبلی کو نفرت کرنے کے دعوے کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا ہے۔
جنوبی یمن میں جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی طرف سے بیک وقت کیے جانے والے حملوں میں جمعہ کے روز 56 فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
پاکستان میں قید ملا عبدالغنی برادر کو ہفتہ کو رہا کردیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملا برادر کی رہائی افغان امن عمل آگے بڑھانے کی کوشش ہے۔
طالبان عسکریت پسندوں نے افغانستان میں گھات لگاکر ایک حملہ کیا جسکے نتیجے میں 18 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ترکی اور شام کے درمیان سرحد پر واقع باب الہوا کراسنگ کے داخلی دروازے پر شامی علاقے کی جانب کار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے سینئررہنما عبدالقادر مْلا کو سزائے موت سنا دی۔
القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے جہاد کے لیے اپنا پہلا باضابطہ ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے پاکستان کو مجاہدین کی محفوظ پناہ گاہ بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
ایران کی ایک انقلاب عدالت نے عرب اکثریتی صوبہ “اھواز” سے تعلق رکھنے والے دو عرب باشندوں کو تیل پائپ لائن پرحملوں کی پاداش میں پھانسی کی سزا جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کو پچیس سال قید کا حکم دیا ہے۔
تحریک طالبان پاکستان نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اب بھی پاکستانی افواج سے حالت جنگ میں ہیں کیونکہ امن مذاکرات کا آغاز ہونا باقی ہے اور پاکستانی افواج تاحال ان کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں۔
عراق میں حکام کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے کار بم دھماکوں میں کم از کم چھبیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔