وزیراعظم پاکستان کے سینیئر مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے امریکہ کی طرف سے کوئی رسمی اعلان نہیں ہوگا لیکن انہیں امید ہے کہ یہ حملے کم ہوتے چلے جائیں گے۔
زاہدان(سنی آن لائن)ایران کے ممتاز سنی رہ نما اور خطیب اہل سنت زاہدان، شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید، حج کے مناسک کی تکمیل کے بعد بروزسوموار اکیس اکتوبر کو وطن واپس ہوگئے جہاں سینکڑوں شہریوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
ایران کے شمالی صوبہ گلستان کے ممتاز سنی عالم دین، مولانا محمدحسین گرگیج، نے تہران کے بعض علاقوں میں سنی مسلمانوں کی نمازعید پر پابندی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے اہل سنت ایران کے حق میں سب سے بڑی ناانصافی قرار دیاہے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اسے ملنے والے نئے ثبوت سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ امریکہ نے ڈرون حملوں کے ذریعے پاکستان میں غیر قانونی طور پر شہریوں کو ہلاک کیا جس میں سے بعض جنگی جرائم کے زمرے میں بھی آتے ہیں۔
پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں کل بروز پیر اکیس اکتوبر کو ایک مسافر ٹرین جعفر ایکسپرس میں دھماکے سے سات افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے۔
افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جنود الحفصہ کے سربراہ عصمت اللہ معاویہ نے کہا ہے کہ امن کیلئے جید علما کی اپیل کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتے، حکومت پہل کرے تو مذاکرات ہوسکتے ہیں،
شام میں حقوقِ انسانی کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ایک گروپ کے مطابق حما نامی شہر میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم تیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے اوردوسرے فریق کی طرف سے بھی اسی طرح کی کوششیں ہونی چاہئیں۔
ملائیشیا میں ایک عدالت نے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ غیر مسلم خدا کے لیے لفظ ” اللہ“ استعمال نہیں کر سکتے ۔