اسرائیلی فوج کی بمباری اور فائرنگ میں حماس کے 4 کمانڈر شہید ہوگئے جبکہ بارودی مواد کے دھماکے میں صہیونی فوج کے 5 اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔
شام کیلیے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ نمائندے الاحضر ابراہیمی نے مستقبل کے جمہوری شام میں بشارالاسد کا کوئی کردار نہ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ” امریکا اور روس کے درمیان ہونے والے معاہدے کی بدولت بشارالاسد ناپسندیدہ اچھوت کے بجائے ایک شراکت دار کے طور پر سامنے آئے ہیں […]
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے سے دوراکٹ فائر کیے جانے کے بعد وہاں ایک کھلے میدان پر فضائی حملہ کیا ہے۔اس علاقے میں دوماہ سے زیادہ عرصے کے بعد صہیونی فوج کا یہ پہلا حملہ ہے۔
افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 3 شہری جاں بحق ہوگئے۔
عراق کے دارالحکومت بغداداور جنوبی شہر موصل میں متعدد کار بم دھماکوں میں 70 افراد ہلاک اور 110سے زائدزخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں الخلیل شہرمیں واقع قدیم تاریخی جامع مسجد ابراہیم خلیل اللہ پرصہیونی قبضے کے بعد فلسطینیوں کو اس میں اب داخلے کے کم سے کم اجازت فراہم کی جا رہی ہے۔
بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کے لیے ان کے رشتہ داروں نے کوئٹہ سے کراچی تک لانگ مارچ کا آغاز کیا-
ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کی سرحد کے قریب مسلح افراد کے حملے میں سرحدی سکیورٹی فورس کے کم سے کم چودہ اہلکاروں کی ہلاکت کے ردِعمل میں سولہ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی حکام نے نہ صرف کئی برسوں سے امریکی ڈرون حملوں کی توثیق کی ہے بلکہ انہیں ان حملوں اور ان میں ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی جاتی رہی ہے۔
میانمار میں حزبِ مخالف کی رہنما آنگ سان سوچی نے ملک میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے نسلی فسادات کو نسل کشی قرار دینے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔