دفاع پاکستان کونسل نے ڈرون حملوں کے خلاف جمعہ کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپی کے میں نیٹو سپلائی بند کرنے کی بات کررہے ہیں۔
وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے پیر کو کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ حکومت پاکستان امن قائم کرنے کے لیے کل جماعتی کانفرنس کے فیصلے کی روشنی میں مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائے گی جبکہ اس سے قبل کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے ایک انتہائی سخت بیان میں حکومت پاکستان کو امریکی غلام […]
اقوام متحدہ میں فلاحی کاموں کی سربراہ ویلری آموس کا کہنا ہے کہ شام میں ترانوے لاکھ افراد کو امداد کی اشد ضرورت ہے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
شام میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب صدر بشارالاسد کی وفادار فورسز کے ہاتھوں بغاوت کی تحریک کے دوران 261 صحافی جاں بحق اور 174 کو حراست میں لیے جانے کے بعد بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
خطیب اہل سنت زاہدان مولانا عبدالحمید نے صوبہ سیستان بلوچستان میں پائیدار امن کی تلاش میں حیران حکومت کو تجویز کی ہے ملکی سرحدوں کو کنکریٹ دیواروں سے بندکرانے اور پولیس گردی کے بجائے افہام وتفہیم سے کام لے اور اعتماد کی دیواریں تعمیر کروادے۔
پاکستان نے اسلام آباد میں امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ڈرون حملوں پر امریکہ سے احتجاج کیا ہے۔
ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان جنوبی وزیرستان نے حکیم اللہ محسود کی ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ۔
ممتاز سنی عالم دین شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کے دفتر نے ایران کی انگریزی ٹی وی چینل پریس ٹی وی میں شائع رپورٹ کے دعووں کی تردید کی ہے جس میں مولانا عبدالحمید کے حوالے سے شام میں جاری خانہ جنگی پر رپورٹ نشر کی گئی ہے۔
شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں ایک کمپاؤنڈ پر گذشتہ شام ہونیوالے ڈرون حملے میں تحریک طالبان پاکستان کے امیر حکیم اللہ محسود، ان کے باڈی گارڈ، کمانڈر طارق محسود اور ڈرائیور عبداللہ بہار سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں 6 افراد مارے […]