امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان مسائل اتنے بڑے نہیں ہیں کہ ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدہ نہ ہونے دیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شیعہ اور سنی مسلمانوں میں فرقہ وارانہ جھگڑے سے عالمی تحفظ کو غالبا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔
برطانیہ اور ایران نے تعلقات کی بحالی کی طرف پیش رفت کرتے ہوئے ناظم الامور کی سطح پردونوں ملکوں کے دارالحکومتوں میں اپنے نمائندوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے سید منور حسن کے متنازعہ بیان کے بعد پاک فوج کے ترجمان کی طرف سے سامنے آنے والے ردعمل پر موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کو حق نہیں ہے کہ وہ براہ راست سیاسی اور جمہوری معاملات میں مداخلت کرے،
فلپائن میں سمندری طوفان ہیان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد دس ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ حکومت نے اب تک صرف سینکڑوں افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
افغانستان میں اتحادی فوج کے حملے میں 18افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
امریکی محکمہء دفاع کے مطابق افغانستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں کچھ کمی آئی ہے
شامی انقلابیوں نے شدید لڑائی کے بعد شام کے اہم شہر حلب میں بین الاقوامی ہوائی اڈے سے متصل فوجی ائیر بیس کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
امریکا میں بین الاقوامی کورئیر کمپنی نے ڈیوٹی کے دوران باجماعت نماز ادا کرنے پر 24 مسلمان ملازمین کو برطرف کردیا۔
پاکستان طالبان نے جمعہ کو اعلان کیا کہ انہوں نے حکومت کے خلاف انتقامی حملوں کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔