افغانستان کے صوبے بلخ کے نائب گورنر خود کش حملے میں بال بال بچ گئے صوبہ زائل سے 6 ٹھیکیداروں کی نعشیں ملی ہیںجنہیں پھانسی دیکر ہلاک کیا گیا ۔
آج مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد ہوگی۔
کالعدم تحریک طالبان نے دھمکی دی ہے کہ آنے والے دن اور ہفتے ملک کیلیے تباہ کن ہوں گے ہم حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو اپنے لیڈر حکیم اللہ محسود کے قتل پر سبق سکھائیں گے۔
وفاق المدارس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سانحہ راولپنڈی میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ آج لیاقت باغ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔
افغانستان کے دارالحکومت میں خودکش حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
یوم عاشور کے روز پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث دوسرے روز بھی شہر میں کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں کھانے پینے کی چیزوں کے علاوہ پینے کا پانی بھی نایاب ہوگیا ہے۔
فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی منتخب حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے ملک کی تمام نمائندہ قوتوں سے قومی مفاہمت اور مصالحت کے لیے جامع کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔
مصری عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے 12 ساتھیوں کو 17، 17 برس قید کی سزا سنا دی۔
شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ اسے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو سنہ 2014 کے وسط تک تلف کرنے کے تفصیلی منصوبے سے اتفاق ہے۔
راجہ بازار میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد کی ہلاکت کے بعد کشیدہ صورتحال کے باعث شہر کے متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا جبکہ موبائل فون سروس بھی تاحال معطل ہے۔