امریکا میں گھڑی بنانے والے مسلمان طالب علم کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کی گونج کم نہ ہوئی تھی کہ برطانیہ میں ایک مسلمان طالب علم کی جانب سے اسکول میں نماز پڑھنے کے لیے جگہ مانگنے پر اسے دہشت گرد قرار دے کر اس کا نام انسدادی دہشت گردی کی پولیس کے حوالے […]
برطانیہ کے بعض سرکردہ سابق ججوں، وکلا اور سرکردہ شخصیات نے پناہ گزینوں کے بحران سے متعلق برطانوی حکومت کے اقدامات کو ناکافی بتا کر اس پر نکتہ چینی کی ہے۔
جامع مسجد ممبئی کے امام وخطیب حضرت مولانا سید شوکت علی نظیر جن کا گزشتہ روز ان کے آبائی گائوں مہندری میں انتقال ہوگیا تھا آج دوپہر تقریباً 12بجے گائوں کے قریب ان کے آبائی قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیاگیا۔
عالمی اتحاد العلماء نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے پورے عالم اسلام سے فلسطینیوں کی مدد و نصرت کا مطالبہ کیا ہے۔
ترکی میں گزشتہ روز ہونے والے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 100 افراد کی ہلاکت پر 3 روزہ سوگ منایا جارہا ہے۔
فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرجنگ فلسطینی عوام کی جانب سے دشمن کے خلاف’’انتفاضہ القدس‘‘کے نام سے تحریک بدستور جاری ہے۔
ایرانی اہل سنت کے ممتاز عالم دین نے شام میں امریکی و روسی مداخلت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تمام طاقتوں کو متکبر، من پسند اور جرائم پیشہ قرار دیا۔
اسرائیلی فوج نے منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں جمعہ کے روز مزید سات فلسطینی شہید، سیکڑوں کو زخمی اور گرفتار کیا گیا ہے۔
لیبیا کے تمام متحارب فریقوں نے طویل مذاکرات کے بعد وزیراعظم فایز السراج کی سربراہی میں نئی قومی حکومت کی تشکیل سے اتفاق کیا ہے۔
عالمی امدادی تنظیم میڈیسنز سانز فرنٹیئرز (ایم ایس ایف) کا کہنا ہے کہ افغانستان کے شہر قندوز کے ہسپتال پر امریکی فضائی حملے کے پانچ دن گزرنے کے بعد اب بھی 33 افراد لاپتہ ہیں جس میں عملے کے افراد بھی شامل ہیں۔