اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں،مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فائرنگ سے خاتون سمیت مزید3فلسطینی شہید جبکہ11زخمی ہوگئے۔
فلسطین کے مختلف شہروں میں جمعہ کے روز تین فلسطینی قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں کا تعلق نابلس، الخلیل اور غزہ سے تھا۔
چاڈ میں پولیس نے برقع پہننے والی 62 خواتین کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چاڈ کی پولیس کے ترجمان پاؤل مانکا نے بتایا کہ دارالحکومت این ڈی جامینا سے برقع پہننے والی 62 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بھارت میں انتہاپسند ہندوؤں نے گائے ذبح کرنے کے شک میں ایک اور بے گناہ مسلمان کو قتل کردیا۔
“العربیہ” کے نامہ نگار نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کی باب العمود کالونی میں اسرائیلی فوجیوں نے چودہ سالہ لڑکے کا 15 گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
یوم غضب پر فلسطینیوں کے حملوں میں3 اسرائیلی شہری ہلاک اور19 زخمی ہوگئے جن میں سے8 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
امریکا میں گھڑی بنانے والے مسلمان طالب علم کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کی گونج کم نہ ہوئی تھی کہ برطانیہ میں ایک مسلمان طالب علم کی جانب سے اسکول میں نماز پڑھنے کے لیے جگہ مانگنے پر اسے دہشت گرد قرار دے کر اس کا نام انسدادی دہشت گردی کی پولیس کے حوالے […]
برطانیہ کے بعض سرکردہ سابق ججوں، وکلا اور سرکردہ شخصیات نے پناہ گزینوں کے بحران سے متعلق برطانوی حکومت کے اقدامات کو ناکافی بتا کر اس پر نکتہ چینی کی ہے۔
جامع مسجد ممبئی کے امام وخطیب حضرت مولانا سید شوکت علی نظیر جن کا گزشتہ روز ان کے آبائی گائوں مہندری میں انتقال ہوگیا تھا آج دوپہر تقریباً 12بجے گائوں کے قریب ان کے آبائی قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیاگیا۔
عالمی اتحاد العلماء نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے پورے عالم اسلام سے فلسطینیوں کی مدد و نصرت کا مطالبہ کیا ہے۔