قبلے کے رخ کا تعین کرنے والی جائے نماز تیار

قبلے کے رخ کا تعین کرنے والی جائے نماز تیار

ترکی میں ماہرین نے قبلے کی سمت کا تعین کرنے والی جائے نماز متعارف کرادی۔
ترکی میں ماہرین نے لوگوں کی سہولت کے لیے ایک ایسی جائے نماز متعارف کرائی ہے جو قبلے کی سمت بتانے میں مددگارثابت ہوگی۔ اس جدید جائے نماز کو جیسے ہی نماز کے لیے رکھا جائے تو یہ خود بہ خود ہی قبلہ رخ ہوکر روشن ہوجائے گی جب کہ اس کی اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ اسے عام جائے نماز کی طرح بآسانی فولڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔
جائے نماز کو بنانے والے انجینئرز کا کہنا ہے کہ یہ جائے نماز خصوصاً ایسے لوگوں کے لیے کارآمد ہے جو سفر کے دوران نماز کی ادائیگی کے لیے قبلے کے رخ کا تعین کرنے کے لیے پریشانی کا شکار ہوتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں