دنیا بھر سے لاکھوں فرزندان توحید آج مناسک حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں منگل کو علی الصباح اسرائیلی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بننے والی ایک نوجوان فلسطینی لڑکی ھدیل الھشلمون چند گھنٹے اسپتال میں موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جام شہادت نوش کرگئی ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کے مطابق گوانتانامو بے میں موجود القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے سکیورٹی گارڈ کو رہا کر دیا گیا ہے۔
اسرائیل کی سپریم کورٹ نے 65 دن تک بھوک ہڑتال کے بعد علیل ہو جانے والے فلسطینی قیدی کی سزا معطل کر دی تھی تاہم اسرائیلی حکام نے محمد ایلان کو دوبارہ حراست میں لے لیا ہے جنہوں نے فرد جرم کے بغیر اپنی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کی تھی۔
امریکا میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کوئی نئی بات نہیں اسی طرح کا ایک تازہ واقعہ ٹیکساس کے ایک اسکول میں سامنے پیش آیا جہاں ایک 14 سالہ مسلمان طالب علم کی گھریلو ساختہ گھڑی کو بم سمجھ کر اسکول انتظامیہ نے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں موجود مسلم مقدس مقام اور قبلہ اول مسجد اقصٰی کے کمپائونڈ میں مسلسل تیسرے روز بھی اسرائیلی پولیس اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کینیڈا کی عدالت نے حکومتی پابندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے خواتین کو شہریت لیتے وقت نقاب پہن کر حلف لینے کی اجازت دے دی۔ وفاقی عدالت نے یہ فیصلہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون زنیرا اسحاق کی اپیل پر دیا۔
سعودی عرب کے شاہی دیوان نے بن لادن گروپ کو مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں کرین گرنے کے افسوس ناک حادثے کے بعد ملک میں تعمیراتی منصوبوں کے مزید ٹھیکے نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
افغانستان میں طالبان نے غزنی کی جیل پر حملہ کرکے 350 سے زائد قیدی چھڑا لئے۔
مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے مسجد الحرام میں کرین کے افسوس ناک حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف کو پیش کردی ہے۔دو روز پہلے پیش آئے اس حادثے میں ایک سو سات افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔