زاہدان/تہران (سنی آن لائن)ایرانی دارالحکومت تہران میں اہل سنت کے مرکزی نمازخانہ حکومتی اہلکاروں کے ہاتھوں مسمارہونے کے بعد اہل سنت ایران کی متعدد دینی وسماجی شخصیات نے شدید رد عمل کا اظہار کیاہے۔ مولانا عبدالحمید: نمازخانہ کے مسمار کرنے کی وجہ مذہبی تعصب ہے ایران کی سنی برادری کی آفیشل ویب سائٹ کے نامہ […]
سعودی عرب کے جنوبی شہرأبھا میں جمعرات کو نمازِظہر کے وقت ایک مسجد میں خودکش بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں تیرہ سکیورٹی افسر جاں بحق اور دس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔
افغانستان کے دارالحکومت میں دو علیحدہ بم دھماکوں میں 30 سے زیادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ جمعے کی شام کو ایک خودکش حملے آور نے شہر کے ہوائی اڈے سے شمال میں پولیس کے تربیتی مرکز کے باہر خود کو کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے تقریباً 20 زیرِ تربیت اہلکار […]
شام میں سرکاری فوج کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ دوسری جانب عسکریت پسند تنظیم النصرہ فرنٹ نے لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
میانمار میں روہنگیا مسلمانوں میں صرف بھوک افلاس، غربت ہی نہیں بلکہ انسانی اسمگلنگ بھی عروج پر ہے۔ تاوان دو، شادی کرو یا پھر فروخت ہونے کے لیے تیار ہوجاو؟؟ روہنگیا عورت کے پاس چوتھا کوئی آپشن نہیں۔
امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک کے عراق اور شام میں دولت اسلامیہ (داعش) کے جنگجوؤں کے خلاف گذشتہ ایک سال سے جاری فضائی حملوں میں چار سو انسٹھ شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں کفر دوما کے مقام پر انتہا پسند یہودیوں کے ایک مکان کو آگ لگائے جانے کے واقعے کے نتیجے میں شیر خوار بچے کی شہادت کے بعد پورے فلسطین میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اور لوگ اسرائیل کے خلاف نعرے بازے کرتے […]
افغان طالبان نے اپنے امیر ملّا محمد عمر کے انتقال کی خبر منظرعام پر آنے کے ایک روز بعد ملّا اختر محمد منصور کو اپنا نیا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ طالبان کے امیر کی وفات کے بعد مری میں جمعہ کو پاکستان کی میزبانی میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے […]
ایران کے سکیورٹی اور میونسپلیٹی حکام نے تہران کے علاقہ پونک میں واقع اہل سنت کے مرکزی نمازخانے کو آج (انتیس جولائی دوہزار پندرہ) مسمار کردیاہے۔
لیبیا کی ایک عدالت نے سابق مطلق العنان حکمران مقتول کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو سنہ 2011ء میں مسلح عوامی بغاوت کے دوران جنگی جرائم اور انسانیت مخالف جرائم کے الزامات میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے۔