امریکی فوج نے شام میں درجنوں خواتین اور بچوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے فضائی حملوں کو سب سےپوشیدہ رکھا۔
سوڈان کے دارالحکومت میں فوجی بغاوت کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا جس کے دوران سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
سعودی عرب نے عمرے سے متعلق نئی سروسز متعارف کروا دی، جس کے تحت غیرملکی عازمین عمرہ پرمٹ، مکہ میں مسجدالحرام اور مدینہ میں مسجد نبوی تک رسائی کے لیے موبائل کے ذریعے اپلائی کریں گے۔
زاہدان (سنی آن لائن) ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے صدرمقام زاہدان میں ہزاروں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے نامور سنی عالم دین نے صوبہ سیستان بلوچستان کی تقسیم کو مسترد کرتے ہوئے ایسے منصوبوں کو اکثر باشندوں کی مرضی کے خلاف یاد کیا۔
افغانستان کے صوبے ننگرہار کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران زور دار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 نمازی شہید جب کہ امام مسجد سمیت 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
شام کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے وسطی اور ساحلی علاقوں میں واقع مقامات پر اسرائیل کے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔
طالبان کے افغانستان میں اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان مکمل سیز فائر پر آمادہ ہو چکے ہیں۔
قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک فلسطینی بچے کو گولیاں مار دیں جس کےنتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔
کل جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں 50 ہزار فلسطینیوں جمعہ کی نماز ادا کی۔ اس موقعے پر قابض فوج کی طرف سے بڑی تعداد میں فوج اوردیگر سیکیورٹی فورسز تعینات کی گئی تھیں جنہوں نے قدم قدم پر ناکے لگاکر فلسطینیوں کو قبلہ اول کی طرف آنے سے روکا جا رہا تھا۔