وزیرِ اعظم عمران خان نے اتوار کو اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس سے اپنے خطاب میں واشنگٹن کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو چار کروڑ افغان عوام اور طالبان کی حکومت کو الگ کر کے دیکھنا ہوگا۔
پیر کے روز ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسلامی تعلیمات کا حوالے دیتے ہوئے کرنسی کو مستحکم کرنے کے لیے شرح سود میں اضافے سے انکار کردیا جس کے بعد ڈالر کے مقابلے میں ترک لیرا کی قدر میں مزید 5 فیصد کمی ہوگئی۔
امریکی ایوان نمائندگان کے ارکان نے صدرجوبائیڈن سے افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی بلوچستان کے شہر سوران کے مضافات میں المناک ٹریفک حادثے میں ممتاز نوجوان خطیب اور عالم دین مولوی عبدالعزیز ملازئی ولد مولانا عبدالمجید ملازئی (مہتمم جامعہ عثمانیہ یوسف گوٹھ کراچی) سمیت کم از کم چار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
ک بڑا حصہ مختص کیا ہے جس میں اس کے مختلف علوم و فنون شامل ہیں۔
کراچی کے علاقے شیر شاہ کے پراچا چوک پر نجی بینک کی عمارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عالمگیرخان کے والد سمیت 14 افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ عمارت کے […]
مولانا ہدایت الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج کامیاب رہا، ہم نے حکومت سے اپنے مطالبات منوا کر ان پر عملدرآمد کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔
زاہدان (سنی آن لائن) گوادر میں صدائے احتجاج بلند کرنے والوں کی آواز ایران میں بھی سنی گئی؛ ممتاز بلوچ عالم دین مولانا عبدالحمید نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں بلوچستان کے مظلوم عوام کے مطالبات کو جائز اور آئینی قرار دیے۔
لبنان میں فلسطینی تنظیم ’حماس‘ کے ایک رہ نما کے مطابق جنوبی لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے ایک گودام میں دھماکے میں ہلاک ہونے والے جماعت کے ایک رکن کی نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں حماس کے تین ارکان ہلاک ہو گئے۔
بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیراعلی ایم ایل کھٹرنے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ کھلی جگہوں پرنماز برداشت نہیں کی جائے گی۔