کابل (ایجنسیاں ) جنوبی افغانستان میں طالبان کے حملے میں نیٹو کا فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے اور بم دھماکوں سے 5 امریکی، 4 اتحادی فوجی ہلاک جبکہ 7 زخمی ہو گئے ہیں۔
خوست(اے ایف پی) افغانستان کے صوبے خوست میں نیٹو افواج نے فضائی کارروائی کے دوران 5افغان شہریوں کو شہید کردیا جبکہ مشرقی افغانستان میں طالبان کے حملے میں ایک فرانسیسی فوجی ہلاک ہوگیا ہے جس کی ایساف نے تصدیق کر دی ہے، اس ہلاکت کے بعد افغانستان میں اب تک 274غیر ملکی فوجی ہلاک ہوچکے […]
کابل (ايجنسياں) افغانستان میں مختلف واقعات میں تین امریکی اور ایک برطانوی سمیت پانچ نیٹوفوجی مارے گئے۔
کابل/واشنگٹن (ایجنسیاں+ مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے اور جھڑپو ںمیں 2 امریکی فوجیوں سمیت 12 اتحادی مارے گئے. جبکہ برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جنگ فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی ہے مزید برطانوی فوجی افغان جنگ کی نذر ہوسکتے ہیں۔
كابل (ايجنسياں) افغانستان میں طالبان کے حملوں میں پانچ اتحادی اور پانچ افغان فوجی مارے گئے۔ صوبہ ہلمند میں طالبان اور اتحادی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں دو اتحادی فوجی مارے گئے۔
کابل (ایجنسیاں) امریکا کے ایک مطالعے کے مطابق افغانستان میں ایک ٹریلین ڈالرز کے لگ بھگ مالیت کے معدنی ذخائر موجود ہیں لیکن جنگ زدہ ملک کی جانب سے اس معدنی دولت سے فائدہ اٹھانے کے حوالے سے شکوک وشبہات کا اظہار کیا گیا ہے۔
کابل/جدہ (ثناءنیوز) طالبان کے ترجمان قاری محمد يوسف احمدی نے کہا ہے کہ رات کے وقت کابل پر ہماری حکمرانی ہوتی ہے، طالبان افغانستان کے تین چوتھائی حصے پر قابض ہیں، اسکا اعتراف خود حلیف ملک کی افواج کر رہی ہیں، 24گھنٹے میں سے 21گھنٹے قندھار ہمارے قبضے میں رہتا ہے۔
کابل (آن لائن) افغا نستان کے سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ اگر فوجیوں کو افغانستان سے نکال دیا جائے تو یہاں پر خودبخودامن قائم ہوجائے گا۔
قندهار(ایجنسیاں) تحریک طالبان نےاعلان کیاہے کہ قندھارمیں ایک شادی کی تقریب میں ہونے والا دھماکہ غیرملکی جنگی طیاروں کی بمباری کا نتیجہ ہے۔ ایک سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق طالبان کےترجمان قاری یوسف احمدی نےافغان حکومت کی جانب سےقندھارحملے کی ذمہ داری طالبان پرڈالےجانےکو مسترد کردیاہے۔
قندھار (ریڈیو مانیٹرنگ + اے ایف پی) افغانستان کے شہر قندھار میں ایک شادی کی تقریب میں خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 73 افراد زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیموں نے پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔