وفاق المدارس العربیہ کے علماء کنونشن کے حوالہ سے علماء کرام کا اجلاس جامعہ فاروقیہ کراچی میں مولانا ڈاکٹر عادل خان کی صدارت میں ہوا۔
فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی نوجوان عمر حسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
افغانستان میں ایک امریکی فضائی حملے میں طالبان کے ایک سینیئر کمانڈر جاں بحق ہو گئے ہیں.
اقوام متحدہ نے افغان صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملے میں بچوں اور خواتین کے مارے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میںجمعہ کے روز ‘حق واپسی’ اور غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے ہونے والےمظاہرےمیں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مذہبی تقریب کے دوران دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔
دعوت دین کا ایک روشن باب تمام ہوگیا، تبلیغی جماعت کے امیر مولانا حاجی عبد الوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈن فورڈ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان ہارے نہیں بلکہ 17 سالہ جنگ کے بعد بھی اُن کی پوزیشن کافی مضبوط ہے۔
فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جمعہ کے روز اسرائیل کےخلاف ہونےوالےمظاہروں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے کم سے کم 40 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
بلوچستان میں حصول علم کیلئے کوشاں طالب علم بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ،صوبے کےتیرہ ہزارچھ سوپچھتراسکولوں میں سے دس ہزارپچپن اسکولوں میں پینے کا پانی ہی دستیاب نہیں ہےجبکہ سات ہزار نوسوگیارہ اسکولوں میں بیت الخلا کی سہولت تک نہیں ہے ۔