پہلی سے بارہویں تک قرآن کی تعلیم نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ

پہلی سے بارہویں تک قرآن کی تعلیم نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پہلی سے بارہویں جماعت تک تمام تعلیمی اداروں میں قرآن پاک پڑھانا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلی سے چھٹی جماعت تک ناظرہ اور ساتویں سے بارہویں جماعت تک ترجمے کے ساتھ قرآن پاک پڑھایا جائے گا۔
وزیرمملکت برائے تعلیم و تربیت بلیغ الرحمان کہتے ہیں کہ صوبوں کی رائے کے بعد عملدرآمد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ہر سکول میں روزانہ 15 منٹ کا قرآن پاک کا مخصوص پیریڈ ہو گا۔ وزارت تعلیم و تربیت نے رائے کے لیے ترجمہ اور آیات پر مشتمل نصاب صوبوں کو بھجوا دیا ہے۔
وزارت کے حکام نے اس حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان سے مشاورت کی اور انہیں بھی نصاب پیش کیا۔ دسویں سے بارہویں تک احکامات پر مشتمل سورتیں پڑھائی جائیں گی۔

92نیوز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں