زاہدان (سنی آن لائن) ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان کے درجنوں دینی مدارس کے سالانہ امتحانات ‘شورائے اتحاد مدارس اہل سنت سیستان بلوچستان’ کے تحت بروز پیر چھ فروری دوہزار تئیس کو شروع ہوئے۔
زاہدان/ سنندج (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے ممتاز مصنف اور عالم دین مولانا عبدالمجید کو سوموار(تیس جنوری) کی شام کو زاہدان شہر میں حساس ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کیا ہے۔
زاہدان (سنی آن لائن): جامعہ دارالعلوم زاہدان میں اردو اور انگریزی پڑھانے والے مایہ ناز استاذ جناب ہاشم افضلی مختصر علالت کے بعد زاہدان کے نبی اکرم اسپتال میں اتوار پندرہ جنوری دوہزار تئیس کے آخری لمحات میں انتقال کرگئے۔
زاہدان (سنی آن لائن) زاہدان اور خاش سے تعلق رکھنے والے درجنوں علمائے کرام، قبائلی عمائدین اور دانشور حضرات جامع مسجد مکی میں بدھ گیارہ جنوری کو اکٹھے ہوئے جنہوں نے مولانا عبدالحمید سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر ان کی حمایت پر زور دیا۔
زاہدان (سنی آن لائن) دارالعلوم زاہدان نے ‘شورائے مدارس اہل سنت سیستان بلوچستان’ کے اجلاس کی میزبانی کی جہاں درجنوں سرکردہ علمائے کرام جامع مسجد مکی میں اکیس دسمبر دوہزار بائیس کو اکٹھے ہوئے۔
خاش (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے ضلع خاش سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین مولانا عبدالواحد ریکی کو مسجد کے سامنے سے نامعلوم دہشت گردوں نے اغوا کرکے قتل کردیا ہے۔
زاہدان (سنی آن لائن) جمعہ پچیس نومبر کو نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی میں شریک مظاہرین اور جامع مسجد مکی کے رضاکار سکواڈ…
بوکان (سنی آن لائن) ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کے شہر بوکان سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین ماموستا محمد خضرنژادکو بیٹا سمیت خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے گھر سے گرفتار کیا ۔
مشہد (سنی آن لائن): ایرانی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین، ضلع سرباز کے جامعہ انوارالحرمین کے مہتمم اور پشامگ کے خطیب مولانا فضل الرحمن کوہی نے مشہد کی وکیل آباد جیل میں بھوک ہڑتال کر دی۔
زاہدان (سنی آن لائن) ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے صدرمقام زاہدان کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم طالبات نے مولانا عبدالحمید سے ملاقات اور گفتگو کی۔