اقوام متحدہ کی حقوق کونسل نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں پر فوج کی جانب سے تشدد، قتل اور ریپ کی ’ہنگامی طور پر‘ تحقیقات کے آغاز پر رضا مندی ظاہر کردی۔
امریکا نے سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے 7 اور برطانیہ نے 6 مسلم ممالک کے مسافروں پر طیارے میں الیکٹرانک ڈیوائسز ساتھ لانے پر پابندی لگا دی۔
انڈیا کی عدالت عظمیٰ نے ایودھیا میں رام مندر اور بابری مسجد تنازعے پر طرفین کو تجویز دی ہے کہ وہ اس کے حل کے لیے بات چیت کے ذریعے تازہ کوششیں کریں۔
اسلام امریکا ریلیشن کونسل نے اعلان کیا ہے کہ امریکا میں مساجد پر حملوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔
بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں اس وقت ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا، جب ایک اسکول میں مسلم طالبات کو برقع پہن کر امتحان میں شریک ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد دکن کے علاقے سعید آباد میں سری وگانا وردہینی ہائی اسکول کی انتظامیہ نے میٹرک کی […]
معروف عالم دین اور ممبرپارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے کشن گنج میں لڑکیوں کی عصری تعلیم وتربیت کے لیے مشہور اقامتی ادارہ ملی گرلز اسکول کی طالبات اور استانیوںکے مجمع کوخطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام نے خواتین کوہرطرح کے تعلیمی،معاشرتی ومعاشی حقوق سے نوازاہے اور انھیں عزت و احترام دیاہے۔
نیدرلینڈز کے قومی انتخابات میں دائیں بازو کے شدت پسند رہنما گیرٹ ولڈرز، جنہیں نیدرلینڈز کا ڈونلڈ ٹرمپ بھی کہا جاتا ہے، بدترین شکست دے دوچار ہوگئے ہیں،
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ’یونیسیف‘ نے کہا ہے کہ سنہ 2016ء شام کے بچوں کے لیے بدترین سال رہا کیونکہ شام میں جاری جنگ کے دوران سب سے زیادہ بچے اسی سال ہلاک ہوئے ہیں۔
یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت نے یورپی کمپنیوں کو اس بات کی اجازت دے دی کہ وہ اپنے ملازمین کو اسلامی اسکارف پہننے سے روک سکتی ہیں۔
برطانیہ میں انتہاپسندی کی روک تھام کیلیے مساجد کے پیش اماموں کوخطبہ انگلش میں دینے کا پابندکرنے پرغورکیا جارہا ہے۔