تحریک انتفاضہ القدس ۔۔ 65 فلسطینی شہید، 11 یہودی جنہم واصل

تحریک انتفاضہ القدس ۔۔ 65 فلسطینی شہید، 11 یہودی جنہم واصل

فلسطین میں تحریک انتفاضہ کے 28 ایام میں اب تک اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے جب کہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 11 صہیونی بھی ہلاک ہوگئےہیں۔
القدس اسٹڈی سینٹر کی جانب سے مرتب کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کے شروع سے 28 اکتوبر بروز بدھ تک اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 65 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز تل الرمیدہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں الخلیل شہر میں تل رمیدہ کے مقام پر ایک 23 سالہ فلسطینی اسلام رفیق عبیدو جام شہادت نوش کرگیا جس کے بعد شہداء کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انتفاضہ کے دوران سب سے زیادہ قریابانیاں 27 ایام میں 22 فلسطینیوں کی جانب سے دی گئی ہیں جہاں ہر 30 گھنٹے کے بعد ایک فلسطینی شہری کو شہید کیا جاتا رہا ہے۔
بیت المقدس کے بعد غزہ کی پٹی شہداء تحریک انتفاضہ کے حوالے سے دوسرے نمبر پرہے جہاں سے 17 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔
صہیونی فوج کی وحشیانہ جارحیت اور طاقت کے استعمال سے 7 ہزار 574 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں 660 فلسطینی براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئے۔ 2699 کو دھاتی گولیوں سے نشانہ بنایا گیا۔
گذشتہ اٹھائیس ایام میں اسرائیلی فوج کے کریک ڈائون میں 1240 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں 422 وہ فلسطینی مزدور بھی شامل ہیں جنہیں سنہ 1948 ء کے مقبوضہ فلسطینی شہروں سے کام کے دوران پکڑا گیا۔
فلسطینیوں کی جوابی مزاحمتی کارروائیوں میں 11 صہیونی جہنم واصل ہوئے اور 244 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 17 کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں