شام کے شمالی علاقے غوطہ میں صدر بشارالاسد کی حامی اور روسی فوج کی جاری بمباری سے مزید 53 شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
لیبیا کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
روس کی وزارت دفاع کے ایک اعلان کے مطابق ہفتے کے روز شامی مسلح گروپوں کی تنظیم ہیئہ تحریر الشام کے ہاتھوں روسی لڑاکا طیارہ گرائے جانے اور اور اس کے ہواباز کی ہلاکت کے بعد روس نے میزائل داغے جانے کے مقام کو بھرپور انداز سے نشانہ بنایا ہے۔
جرمنی کی مقامی عدالت نے مقامی جوڑے کی شکایت پر مسجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کردی۔
فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی فضائیہ نے شہری آبادی پر جنگی طیاروں سے بمباری کی ہے۔
برطانوی عدالت نے نمازیوں پر گاڑی چڑھانے کے جرم میں مجرم ڈیرن اوسبورن کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
امریکی حکومت کے سرکاری نگراں ادارے اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغان ری کنسٹرکشن نے ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ امریکا افغانستان میں کنٹرول کھو رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدنام زمانہ ’گوانتانامو بے جیل‘ دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کابل میں حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے وسط میں ایک خودکش بم حملے میں کم سے کم 95 افراد ہلاک اور 158 زخمی ہو گئے ہیں۔
جرمنی میں اسلام مخالف سیاست کرنے والے ملک کی تیسری بڑی جماعت کے مرکزی رہنما نے اسلام قبول کرلیا۔