لاکھوں حاجی رات منی پہنچ گئے جہاں آج کا دن اور رات بسر کریں گے۔
سوئٹزرلینڈ میں حکام کے مطابق ایک مسلمان جوڑے کو سوئس شہریت دینے سے انکار کر دیا گیا کیونکہ انھوں نے انٹرویو کے دوران مخالف جنس کے افراد سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کی نومنتخب قومی اسمبلی میں ہونے والے قائدِ ایوان کے انتخاب میں 176 ووٹ لے کر ملک کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔
سعودی فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے اعزازی حج اسکیم کے تحت فلسطین کے ایک ہزار عازمین سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں مکہ مکرمہ میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں ایک اسلحہ ڈپو میں دھماکے سے 12 بچوں سمیت 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
چین کے شمال مشرقی علاقے کے شہر ویزھو میں ہزاروں مسلمانوں نے احتجاج کرکے حکومت کی جانب سے مسجد کو مسمار کرنے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی سٹیل اور ایلومینیم پر محصول دگنا کر دیا جس کے باعث ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے وسط میں واقع ایک کثیر منزلہ عمارت پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اٹھارہ فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں ۔
شام کے شمالی صوبے حلب میں واقع باغیوں کے زیر قبضہ ایک قصبے پر جمعہ کو فضائی حملے میں چودہ شہری جاں بحق اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔