اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں دو فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں دو فلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ابراہیم النجار اور محمد خضر کے نام سے ہوئی ہے۔
شہریوں نے حملے میں نوجوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے بازی کی۔ فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کی زد میں آکر 26 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
فلسطین کے محکمہ صحت کے ترجمان نے نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ فضائی حملہ گزشتہ شب کیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ ریڈ کراس کے اہلکاروں نے انہیں اسپتال پہنچایا تاہم فوری طبی امداد نہ ملنے کے باعث وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نوجوان دہشت گردی کی نیت سے سرحدی علاقے میں پہنچے تھے جنہیں وارننگ دی گئی، تاہم نوجوانوں نے مشکوک حرکات جاری رکھیں جس پر انہیں نشانہ بنایا گیا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں